پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں شامل

Aug 29, 2023 | 15:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان، بنگلا دیش، انڈیا اور  نیپال آلودہ ترین ممالک میں شامل ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ جنوبی ایشیا ہے جس میں بنگلہ دیش، انڈیا، نیپال اور پاکستان باریک ذرات کے لحاظ سے سب سے زیادہ آلودہ چار ممالک میں شامل ہیں۔
ایک رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ فضائی آلودگی زمین پر عام آدمی کی صحت کیلئےتمباکو نوشی یا شراب کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔ اس کے عالمی مرکز جنوبی ایشیا میں خطرہ بدتر ہوتا جارہا ہے جبکہ چین میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔
یونیورسٹی آف شکاگو کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ  کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئےمختص فنڈنگ متعدی بیماریوں سے لڑنے کیلئےمختص رقم کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
ایئر کوالٹی لائف انڈیکس کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گاڑیوں اور صنعتی اخراج، جنگل کی آگ اور دیگر چیزوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی ’صحت عامہ کے لیے سب سے بڑا بیرونی خطرہ‘ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اگر دنیا آلودگی کو عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ حد تک کم کرتی ہے تو اوسط شخص کی متوقع عمر میں 2.3 سال کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ پھیپھڑوں اور دل کی بیماری، فالج اور کینسر کا تعلق باریک ذرات سے ہے۔
اس کے مقابلے میں تمباکو کا استعمال عالمی سطح پر متوقع عمر کو 2.2 سال تک کم کرتا ہے جبکہ زچہ اور بچے کی غذائی قلت سے 1.6 سال کم ہوتی ہے۔

مزیدخبریں