یوکرینی صدرجلد ملک سے فرار ہوجائیں گے: امریکی تجزیہ کار

Aug 29, 2023 | 15:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: امریکی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی جلد ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق  پینٹاگون کے سابق مشیر ”ڈگلس میک گریگور“ نے یوکرین کی جنگ کے مستقبل کے تناظر کے تجزیے میں کہا ہے کہ روسی افواج کے ساتھ تنازع میں یوکرینی فوج کی متوقع شکست کے پیش نظر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

امریکی وزارت دفاع کے سابق سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ جلد ہی یوکرینی صدررائے عامہ سے چھپ جائیں گے اور لاکھوں ڈالر چوری کرکے لیتھوانیا، میامی یا قبرص فرار ہو جائیں گے۔میک گریگر نے کہا کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ جب روسی فوج یوکرین کی فوج پر کچلنے والے حملے شروع کرے گی، تو  یوکرین کے صدر فوراً فرار ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ 24 فروری 2022ء کو یوکرین کیخلاف روس کے آپریشن کے آغاز سے ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ ڈونباس کے علاقے کے باشندوں کی حمایت کے مقصد سے روس کی قومی سلامتی کو لاحق خطرے کا مقابلہ کرنا، یوکرین کو غیر جانبدار فوجی پوزیشن اپنانے پر مجبور کرنا اور اس ملک میں نازی گروپس کو تباہ کرنا، یہ خصوصی فوجی آپریشن کے اہم اہداف ہیں۔

مزیدخبریں