ایک نیوز: عمران خان کی رہائی کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ سائفر تحقیقات میں معاملے میں سابق وزیراعظم کی گرفتاری ڈال کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو مراسلہ لکھا دیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو مراسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ملزم عمران خان نیازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم عمران خان نیازی کو جیل میں ہی قید رکھا جائے اور 30 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔