منڈی بہاؤالدین: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف کبڈی کھلاڑی زخمی

Aug 29, 2023 | 13:15 PM

Hasan Moavia

پی این ای: منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں بوہت میں نقاب پوش مسلح نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کبڈی کے معروف کھلاڑی کاشف گجر شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین نواحی گاوں بوہت میں نقاب پوش مسلح نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے کبڈی کے معروف کھلاڑی کاشف گجر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوگئے۔کاشف گجر کو شدید زخمی حالت میں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

پولیس سول لائن نے موقع ہر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہےکہ نقاب پوش نامعلوم مسلح ملزمان 2 موٹر سائیکل پر سوار تھے جو کہ موقع سے فرار ہوگئے جبکہ کبڈی کے کھلاڑی پر ہونے والے حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں