سرگودھا: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف زمیندار جاں بحق

سرگودھا: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف زمیندار جاں بحق

ایک نیوز: سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے سالم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے معروف زمیندار نور محمد جسپال ایڈووکیٹ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے سالم کا رہائشی معروف زمیندار نور محمد جسپال ایڈووکیٹ گھر سے انٹرچینج کیطرف کار پر سوار ہوکر جا رہا تھا کہ سیم نالہ کے قریب پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے افراد نے فائرنگ کردی جس سے کار بے قابو ہو کر سیم نالے میں جاگری ۔

نور محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ پھلروان پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔