ایک نیوز: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینےکیلئے جج ہمایوں دلاور نے ہائی کورٹ رپورٹ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز ہائی کورٹ رپورٹ کیا ہے،تین روز قبل جج ہمایوں دلاور کو ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا۔رجسٹرار ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
جج ہمایوں دلاور نے سیکورٹی وجوہات کی بنا ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا ۔ جج ہمایوں دلاور نے سیشن کورٹ سے اسپیشل کورٹ یا ہائی کورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی تھی۔