ایک نیوز : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر318روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/cRgkXcD29J#SBPExchangeRate pic.twitter.com/eU0JGVGMSF
— SBP (@StateBank_Pak) August 29, 2023
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر1روپے 5پیسے مہنگا ہو کر 302سے بڑھ کر 303روپے5پیسے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3روپے مہنگا ہو کر 318روپے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں مندی رہی ۔ ہنڈرڈانڈیکس 47 ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔مارکیٹ708پوائنٹس کی کمی سے46ہزار 770 پر بند ہوئی ۔ دن بھرمجموعی طور پر 328 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔244 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 62 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 47,372 جبکہ کم ترین سطح 46,598 رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 47 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔