سائفر تحقیقات: ایف آئی اے نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے تیاری مکمل کرلی

Aug 29, 2023 | 12:25 PM

ایک نیوز: سائفر تحقیقات کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔ ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم عمران خان کی میزبانی کے لیے تیاری مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی سائفر تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعظم (چئیرمین پی ٹی آئی) کی گرفتاری کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے نے 6 رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیرا عظم کو توشہ خانہ کیس میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ سائفر تحقیقات میں سابق وزیراعظم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم ہائیکورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے۔ 

مزیدخبریں