ایک نیوز: ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان،اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا،چینی ، آٹا، دال اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ فی کلو آٹا اور چینی160 روپے کی ہو گئی ہے۔ 10 کلو آٹے کا تھیلہ 1 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔دکانداروں کے مطابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران فی کلو چینی کی قیمت میں تقریبا 15 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مختلف اقسام کے چاول 240 سے 480 روپے فی کلو ہو گئے۔
زرعی ملک ہونے کے باوجود 90 فیصد دالیں دوسرے ممالک سے آرہی ہیں، دال چنا کے علاوہ تمام دالیں بیرون ملک سے منگوائی جاتی ہیں۔ دال مونگ280 روپے، ماش 480اور چینے 240 روپے کے ہو گئے ہیں۔ مہنگائی سے صارفین کے ساتھ دکاندار بھی مہنگائی سے پریشان ہیں۔