ایک نیوز: ٹک ٹاکر مسکان اور دیگر کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گواہ جوڈیشل میجسٹریٹ کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر مسکان اور دیگر کے قتل کیس میں گواہ جوڈیشل میجسٹریٹ زوہیب احمد عدالت میں پیش ہوئے۔گواہ جوڈیشل میجسٹریٹ کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے۔فریقین کے وکلاء نے بھی گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی ہے،وکلاء کی جانب سے گواہ کے بیان پر اعتراض عدالت میں پیش کردئیے گئے ہیں۔
عدالت نے پیش نا ہونے والے گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔مقدمہ کئی مہینوں سے سست روی کا شکار ہے،دو سال کے دوران مقدمے کے گواہوں کا بیان بھی قلمبند نہیں ہوسکا تھا۔مقدمے میں گرفتار عبدالرحمن عرف شوٹر جیل میں قید ہیں جبکہ ملزمہ سویرا کی ضمانت عدالت کی جانب سے منظور کرلی گئی تھی۔
یاد رہے کہ واقعہ میں صدام،ریحان، عامر اور مسکان شیخ کو قتل کردیا گیا تھا،واقعہ کا مقدمہ تھانہ نبی بخش میں 2021 میں درج کیا گیا تھا۔