آشوب چشم تیزی سے پھیلنے لگا،مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

Aug 29, 2023 | 11:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں وائرل آئی انفیکشن میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سے شہر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں یومیہ درجنوں آشوب چشم کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، جناح اسپتال میں یومیہ 50 آئی او پی ڈیز ہوتی ہیں جن میں سے 25 کیسز ریڈ آئی کے رپورٹ ہورہے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹرزے مطابق کیسز میں اضافہ متاثرہ شخص کی آنکھ کا پانی دوسرے میں منتقل ہونے کے باعث ہے، ریڈ آئی انفیکشن 8 سے 10 روز تک رہتا ہے، متاثرہ فرد کی آنکھیں نمی کے ساتھ سرخ ہوجاتی ہیں، آنکھوں میں درد بھی ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہناہےکہ متاثرہ فرد کا تولیہ اور صابن سمیت دیگر استعمال کی اشیاء علیحدہ رکھے جائیں۔

ڈاکٹرز کا کہناہےکہ متاثرہ فرد آنکھ کو تجویز کردہ آئی ڈراپ اور صاف ٹیشو سے صاف کرسکتا ہے، متاثرہ آنکھ کو ٹھنڈے پانی سے دھونے سے آرام ملتا ہے، ریڈ آئی انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاط اور صفائی ضروری ہے۔

آشوب چشم کی علامات

آشوب چشم کی علامات میں آنکھ کا سرخ ہونا، آنکھوں میں نمی آنا، آنکھوں میں خارش اور سوزش شامل ہیں جبکہ کان کے پاس گٹھلیاں بھی بن جاتی ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں گندگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔شہریوں کو چاہیے کہ آنکھوں میں ٹشو، کپڑے کے اسپتال سے گریز کریں،آنکھوں کے انفکشن کی صورت میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔

مزیدخبریں