چاند بھی اکھنڈ بھارت کے نشانے پر، ہندوراشٹر قرار دینے کا مطالبہ

Aug 29, 2023 | 11:39 AM

ایک نیوز: چاند بھی اکھنڈ بھارت کے نشانے پر آگیا۔ آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے صدر سوامی چکراپانی نے مودی سرکار سے چاند کو ہندو راشٹر قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوامی چکراپانی نے کہا ہے کہ لوک سبھا شیو شکتی پوائنٹ کو چاند کا دارالخلافہ اور چاند کو سنتان راشٹر قرار دیا جائے۔ ہندو نجومی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنتان راشٹر قرار دینے سے باقی ممالک اور نظریات کو چاند پر پہنچنے سے روکا جا سکے گا۔

سوامی مہاراج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ غزوہ ہند چاند تک پہنچے، یہ قدم اٹھانا ہو گا۔ یاد رہے کہ 2019 میں بھی سوامی چکراپانی نے کورونا وبا کا علاج گئو موتر تجویز کیا تھا۔

مزیدخبریں