ایک نیوز: دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی بہاولپور ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے سیلاب متاثرین کے لئے پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس اور ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔ سیلاب متاثرین میں فری راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک آرمی کی جانب سے میلسی، چشتیاں، منچناں آباد ، پاکپتن ، آرفوالا ، وہاڑی ، لودراں، بورے والا اور ہیڈ سلیمانکی میں مقامی انتظامیہ سے مل کر متاثرہ علاقوں سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنےکا سلسلہ جاری ہے۔
سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچانے کے لیے میڈیکل کیمپس قائم یے گئے ہیں۔ میڈیکل کیمپس میں بڑی تعداد میں متاثرین کو مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
علاقہ مکین اس مشکل گھڑی میں پاک فوج کی مدد کے شکرگزارہیں۔