ایک نیوز:سوئزرلینڈ میں چوری کی ایک غیرمعمولی واردات ہوئی ہے۔ مہم جو چور 2350 میٹر بلند پہاڑ پر رکھے چندہ بکس کو توڑ کر اس میں جمع ساری رقم لے کر غائب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اس واقعے پر ماہرین حیران ہیں کیونکہ یہ راستہ اتنا دشوار گزار ہے کہ یہاں رسیوں، آلات اور کوہ پیمائی کی تربیت کے بغیر نہیں پہنچا جاسکتا اور چندہ پیٹی تک پہنچنا بہت مشکل کام ہے۔
کوہ پیمائی سے وابستہ ’وائی فریٹا‘ نے اپنے فیس بک پیج پر اس کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ ان کے مطابق سوئزرلینڈ میں ٹریکنگ اور کوہ پیمائی کے مقامات پر اکثر ایسے عطیہ بکس رکھے جاتے ہیں تاکہ مہم جو حضرات کے تعاون سے ان راستوں کو بہتر رکھا جاسکے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر ہزاروں میٹر بلند موجود چندہ بکس سے بھی رقم نکالی گئی ہے۔
وائی فریٹا کے مطابق یہاں تک پہنچنے کا راستہ اپنی مشکل کی وجہ سے ’درجہ پنجم‘ میں شامل ہے جو مشکل ترین راستہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہر کوہ پیماؤں نے ہی یہ واردات کی ہے۔
چند روز قبل یہ ڈبہ ٹوٹا ہوا ملا جس میں 500 سوئس فرانک (پاکستانی پونے دولاکھ روپے) کی رقم نکالی گئی ہے۔ اسے ایک ہولناک جرم قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اس کے بعد مزید افراد نے رقم عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
مہم جوچوروں نےہزاروں میٹربلندعطیہ بکس سےرقم چرالی!
Aug 29, 2023 | 07:55 AM