96 بچوں کےباپ نےبچوں کی تلاش میں نوکری چھوڑدی

96 بچوں کےباپ نےبچوں کی تلاش میں نوکری چھوڑدی
کیپشن: Father of 96 children quit his job in search of children

ایک نیوز:اسپرم ڈونیشن کے ذریعے96 بچوں کے والد نے اپنے سارے بچوں کا پتہ لگانے کیلئے نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا سے تعلق رکھنے والے32 سالہ سافٹ ویئر انجینئر ڈائلن اسٹون مِلر نے اپنے 96 بچوں سے ملنے کیلئے 9,000 میل طویل سفر کا آغاز کردیا ہے۔
ڈائلن نے یہ منصوبہ اس وقت بنایا جب انہوں نے پہلی بار اپنی حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی تصویر دیکھی۔ ڈائلن نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ میں اسے اپنی پہلی اولاد سمجھتا ہوں۔
ڈائلن نے ہارپر سے پہلی ملاقات اس وقت کی جب وہ صرف تین سال کی تھی اور اس وقت سے انہوں نے زیادہ سے زیادہ بیٹی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسا کرنے کیلئے انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی بچت سے اپنی نئی زندگی کیلئے فنڈز فراہم کیے جبکہ وہ اس سے پہلے ہی اپنے 25 حیاتیاتی بچوں سے مل چکے ہیں۔
اگرچہ یہ ڈائلن کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی یقین سے نہیں جان پاؤں گا کہ میرے کتنے بچے ہیں۔
واضح رہے کہ2020 میں ڈائلن اسٹون مِلر کو ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں ان کی حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی والدہ نے لکھا تھا کہ یہ کینیڈین تھینکس گیونگ کا موقع ہے اور میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا خاندان آپ کا ہارپر کیلئے شکر گزار ہے۔