ایکس ایپ نے مختلف کمپنیوں میں ملازمتوں کی فہرست جاری کردی

ایکس ایپ نے مختلف کمپنیوں میں ملازمتوں کی فہرست جاری کردی
کیپشن: XApp has released a list of jobs in various companies

ایک نیوز: کئی ماہ کی آزمائش کے بعد ایلون مسک کی ایکس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے مقتدر اداروں کی جانب سے ملازمتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ سابقہ ٹیوٹر ایپ کے نئے بی ٹا ورژن میں بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اس سہولت سے مختلف ادارے اعلیٰ افرادی قوت کی تلاش کیلئے اشتہار شائع کرسکتےہیں۔ واضح رہے کہ ایلون مسک چاہتے ہیں کہ ایکس کو ہرطرح سے ایک ہرفن مولا اور مفید ایپ میں تبدیل کیا جائے۔
اس ضمن میں بعض اسکرین شاٹ سامنے آئے ہیں جن میں سنہرے نشان والے، کاروبار اور کمپنیوں کے پروفائل ، مرکزی ٹائم لائن یا فالوورز کے اعداد کے ساتھ ہی نوکریوں کی لسٹ دیکھی جاسکتی ہے۔
بی ٹا ورژن میں ’ویوآل جابز‘ پر کلک کرکے آپ تمام ملازمتوں تک پہنچ سکتے ہیں جو اس کمپنی نے پوسٹ کی ہے۔ اسی ایپ سے ملازمت کی درخواست بھی دی جاسکتی ہے۔ ایکس نے کہا ہے کہ وہ ان ملازمتوں کے درست ہونے کی ضمانت بھی لے رہا ہے۔
اگرآپ کسی کمپنی کے مالک ہیں تو اس سہولت کیلئے اپنے ادارے کی تصدیق کرانا ہوگی۔ اس کیلئے 1000 ڈالر ماہانہ کا پریمیئم بزنس پلان خریدنا ہوگا اور ایکس ہائرنگ بی ٹا پر بھی اپلائی کرنا ہوگا۔
بی ٹا ورژن کے باوجود جابز لسٹنگز ہر ملک اور صارف کو دکھائی نہیں دے رہیں تاہم یہ ایکس کو ’ہرشے‘ (ایوری تِھنگ) ایپ بنانے کی جانب سے ایک اہم پیشرفت ضرور ہے۔ ایلون مسک اس ایپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ کماکر اسے ٹریلیئن ڈالر کمپنی میں بدلنا چاہتے ہیں۔