کیاآپ کومعلوم ہے2050تک گٹھیامریضوں کی تعدادکتنی ہوجائےگی؟

کیاآپ کومعلوم ہے2050تک گٹھیامریضوں کی تعدادکتنی ہوجائےگی؟
کیپشن: Do you know how many arthritis patients will be by 2050?

ایک نیوز:دنیا بھر میں ہڈیوں سے وابستہ جوڑوں کے درد یا اوسٹیوآرتھرائٹس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔2050 تک اس کے ایک ارب مریض دنیا بھر میں موجود ہوسکتےہیں۔
ممتاز طبی جریدے لینسٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فی الحال دنیا بھرمیں30 سال یا اس سے زائد عمر کے15 فیصد افراد اوسٹیوآرتھرائٹس کے شکار ہیں اور گزشتہ تین عشروں میں اس کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ آرتھرائٹس یا گٹھیا کی سب سے عام قسم ہے جس میں جوڑوں کے درمیان ٹشو بہت تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوتے ہیں۔ لینسٹ کی رپورٹ میں200 ممالک کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں ان ممالک کے اعدادوشمار اور ڈیٹا کو شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آبادی میں اضافہ، موٹاپا اور عمررسیدگی تین اہم عوامل ہے جس کی وجہ سے مرض بڑھ رہا ہے۔1990 میں اوسٹیوآرتھرائٹس کے 25کروڑ60 لاکھ مریض تھے۔2020 میں یہ تعداد بڑھ کر60 کروڑ تک جاپہنچی ہے۔ اسی طرح2050 میں ایک ارب افراد اس کے شکار ہوسکتے ہیں۔
جن میں گٹھیا کے مریض ہاتھوں کے گٹھیا کے مریض اور کولہوں کے جوڑوں کے درد کے شکار مریض زیادہ ہوسکتےہیں اور مریضوں میں خواتین زیادہ شکار ہوسکتی ہیں۔ 2020 میں یہ شرح خواتین میں61 فیصد اور مردوں میں39 فیصد تھی جس پر مزید غور کی ضرورت ہے۔
لینسٹ نے زور دے کر کہا ہے کہ حکومتوں کو اس طبی بحران پر غور کرنے اور مناسب اقدامات کی ضرورت ہوگی۔