یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کانیویارک میں میلہ سج گیا

Aug 29, 2023 | 04:10 AM

ایک نیوز:رواں برس کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا نیویارک میں آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا143 واں ایڈیشن ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گے۔
میگا ایونٹ میں سپینش ٹینس سٹار اور ومبلڈن اوپن چیمپئن کارلوس الکاراز مینز سنگلز ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ ویمنز سنگلز میں پولش ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک آئیگا نٹا لیہ سویٹیک اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی ۔
مینز اور ویمنز سنگلز مقابلوں کے فاتح کھلاڑی کو26 لاکھ ڈالر جبکہ ڈبلز مقابلوں کے فاتح کو 6لاکھ 88ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔

مزیدخبریں