سیباسٹین بیز نے کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ہارڈ کورٹ ٹائٹل جیت لیا

سیباسٹین بیز نے کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ہارڈ کورٹ ٹائٹل جیت لیا
کیپشن: Sebastian Baez won his first career ATP hard court title

ایک نیوز:ارجنٹائن کے ٹینس سٹار سیباسٹین بیز نے ونسٹن سلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق ایونٹ میں مینز سنگلز کے فائنل میں سیباسٹین بیز نے جمہوریہ چیک کے کھلاڑی جیری لہیگا کو ہرا کر اپنے کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ہارڈ کورٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فائنل میں سیباسٹین بیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیری لہیکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دی۔
خیال رہے کہ سیباسٹین بیز کی رواں سال مجموعی طور پر یہ تیسری کامیابی ہے۔