انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رجسٹریشن کاشیڈول جاری

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رجسٹریشن کاشیڈول جاری
کیپشن: Intermediate Part One registration schedule released

ایک نیوز:پرائیویٹ طلبا و طالبات کے لیے جماعت گیارہویں کی رجسٹریشن برائے تعلیمی سال2023-2025 کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

25ستمبر تک بغیر لیٹ سنگل فیس کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں۔ پرائیویٹ طلباوطالبات کو 1660 روپے جمع کرانے ہونگے جس میں 1000 روپے رجسڑیشن فیس 530 روپے پروسیسنگ فیس کے علاوہ 130 روپے سپورٹس فیس شامل ہے۔  25 ستمبر کے بعد ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن ریٹرن مورخہ 10 اکتوبر 2023 تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔ 11 اکتوبر کے بعد 50 روپے یومیہ جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

پرائیویٹ طلبا و طالبات کو ناظرہ قرآن پاک بمعہ ترجمہ بطور لازمی مضمون پڑھنا ہو گا۔ رجسٹریشن ریٹرن کے مطلوبہ معلومات بورڈ کی ویب سائٹwww.biselahore.com پر موجود ہے۔