جمعہ کو صوبے بھر میں چھٹی

Aug 29, 2023 | 00:18 AM

 ایک نیوز :سندھ حکومت نے جمعہ یکم ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق نگران سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس کے موقع  پر صوبہ سندھ میں یکم ستمبر بروز جمعہ عام تعطیل ہوگی۔واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں