رشتہ کے تنازعہ پر خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے تین افرادقتل

Aug 29, 2023 | 00:15 AM

ایک نیوز :نارووال میں رشتے کےتنازع پر خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ صدیق پورہ میں علی الصبح قتل کی افسوسناک واردات میں مبینہ طور پر رشتہ کے تنازعے پر ملزم نے فائرنگ کر کے باپ ، بیٹی اور بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتولین میں60 سالہ مہر محمد نواز ٹرالی والےان کا جوان 26 سالہ بیٹا افضال اور 23 سالہ بیٹی تہمینہ شامل ہیں، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کیساتھ جائے پہنچی اور واردات کے شواہد اکھٹے کر لئے جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں