چندریان تھری کی چاند پر کھدائی، تصاویر جاری

چندریان تھری کی چاند پر کھدائی، تصاویر جاری
کیپشن: Chandrayaan 3's Moon Excavation, Photos Released

ایک نیوز:23 اگست کوچاند کی سطح پراترنے والے بھارتی خلائی جہازنے اب تجربات کرنا شروع کر دیے ہیں اورقیمتی اعداد و شماراسرو کے ہیڈ کوارٹرزکو بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔

سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے شروع ہونے والے 40 دن کے سفر کے بعد ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (ISRO) کا ”چندریان 3“ کامیابی کے ساتھ چاند پراتر چکا ہے۔

چندریان کی کامیاب سافٹ لینڈنگ کے صرف چاردن بعد اسرو نےچندریان 3 کے ابتدائی مشاہدات کا انکشاف کیا ہے اوروکرم لینڈر کے تھرمل جانچ نے چاند کے جنوبی قطب کی سطح پردرجہ حرارت کے تعلق سے پہلا سائنسی ڈیٹا بھیجا ہے۔وکرم لینڈرکے تھرمل جانچ نے چاند کے قطب جنوبی کی مٹی کا درجہ حرارت کا مطالعہ کرنے کے لئے سطح سے 10 سینٹی میٹر نیچے تک کی کھدائی بھی کی ہے، 23 اگست کو چندریان کی کامیاب سفاٹ لینڈنگ کے صرف چار دن بعد اسرو نے ابتدائی نتائج کا انکشاف کیا۔قطب جنوبی کے اردگرد قمری مٹی کے درجہ حرارت کی پروفائلنگ کی یہ پہلی مثال ہے، اس سے پہلے کسی دوسرے ملک نے اس خطے میں نرم لینڈنگ نہیں کی۔

اسرو نے درجہ حرارت کا گراف بھی جاری کیا ہے، جس میں چاند کی مٹی کے درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤکو سمجھا جاسکتا ہے، یہ گراف قمری سطح کا تھرموفزیکل تجربہ ہے،جو قطب کے قریب قمری اوپری مینٹل کے درجہ حرارت کی پیمائش کرتا ہے،جو چاند کی سطح کی حرارتی خصوصیات کے بارے میں بصیرت فراہم کرتا ہے،درجہ حرارت کی جانچ سطح سے نیچے 10 سینٹی میٹر تک کی گہرائی تک پہنچ سکتی ہے اوراس میں 10 انفرادی درجہ حرارت کے سینسر ہوتے ہیں۔