واٹس ایپ کا نیا فیچر، ایچ ڈی میں ویڈیوزشیئرکرنے کا آپشن  آگیا

Aug 29, 2023 | 00:02 AM

ایک نیوز :واٹس ایپ کا نیا فیچر، ایچ ڈی میں ویڈیوزشیئرکرنے کا آپشن  آگیا۔
اسی طرح جس طرح آپ ایچ ڈی میں تصاویر بھیجتے اور وصول کرتے ہیں واٹس ایپ اب آپ کو ہائی ڈیفینیشن میں ویڈیوز شیئر کرنے دیتا ہے۔ جس کا معیار 720p تک محدود ہے۔

واٹس ایپ ایچ ڈی میں ویڈیوز شیئر کرنے کی سہولت متعارف کر رہا ہے۔ ایک ہفتہ قبل فوری پیغام رسانی کے پلیٹ فارم نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جس کی مدد سے صارفین دوسروں کو ہائی ریزولوشن میں تصاویر بھیج سکتے ہیں اور یہ فیچر کو ویڈیوز تک بھی پھیلا دے گا۔

 میٹا کی ملکیت والے پلیٹ فارم نے حال ہی میں ٹیک کرنچ کو تصدیق کی ہے کہ ایچ ڈی میں ویڈیوز بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

جس طرح آپ ہائی ڈیفینیشن میں تصاویر بھیجتے ہیں اسی طرح ایچ ڈی ویڈیو فیچر کو اس وقت ٹوگل کیا جا سکتا ہے جب آپ دوسروں کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے والے ہوں۔ اب تک پلیٹ فارم پر ویڈیوز 480p تک محدود تھیں لیکن اب صارفین 720p آپشن کو فعال کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں