حکومت کا منی بجٹ لانے کی تیاری، مہنگائی کا نیا طوفان بوتل سے نکلنے کو تیار

Aug 29, 2022 | 22:47 PM

ایک نیوز نیوز: ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈگمگاتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے منی بجٹ لانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ جس کی آمد ستمبر کے آخر تک متوقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود آئی ایم ایف کو نئے ضمنی بجٹ کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔ دیگر ذرائع سے 37 ارب ڈالر حاصل کرنے کی یقین دہانی کافی نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق بجلی، پیٹرول اور سیلز ٹیکس مزید بڑھانے کا نیا ایجنڈا جلد سامنے آئے گا۔ 

آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت پاکستان بیرونی اور اندرونی قرضوں میں کمی لانے کا پابند ہوگا۔ پاکستان کو بانڈز سے منسلک رقوم، کمرشل اور آسان شرائط والے قرضوں کی واپسی شیڈول کے مطابق کرنا ہوگی۔ 

مزیدخبریں