ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت نے نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل سید ظفر علی شاہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ درخواست اب بھی زیرسماعت ہے، اس لیے توہین عدالت کی درخواست یہاں قابل سماعت نہیں، نوازشریف سے متعلق عبوری حکم نامہ لاہور ہائی کورٹ نے جاری کیا اور وفاقی حکومت کی عائد شرط ختم کی گئی، اب نہ ہی وفاقی حکومت اور نہ ہی نیب نے اس حکم نامے کو چیلنج کیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں زیرالتوا معاملہ سننا اس عدالت کا اختیار نہیں۔
یاد رہے کہ وکیل سید ظفر علی شاہ نے بطور پٹیشنر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف بیماری کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے، نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی جمع کرایا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف مختلف عدالتوں سے اشتہاری ہیں، اس لیے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔