ایک نیوز نیوز: بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینے کی وجہ سے گلے کے کینسر کا خطرہ تین گنا بڑھ جاتا ہے، کیونکہ گرم مشروبات کے استعمال سے غذائی نالی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
برطانیہ میں ایک سال میں 10 ہزار افراد میں غذائی نالی کے کینسر کی تشخیص ہوئی، اور تازہ تحقیق کے مطابق ایک شخص گرم مشروبات چھوڑکر کینسر کے خطرات کم کر سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیمبرج کی کلینیکل نیوٹریشن جرنل میں چھپی تحقیق میں فن لینڈ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 5 لاکھ 80 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو دوسروں سے زیادہ کافی پیتے ہیں اور ان میں کینسر ہونے کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے مطابق کافی پینے سے غذا کی نالی کے علاوہ اور کوئی کینسر نہیں ہوتا۔
تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ ایسے لوگ جو زیادہ کافی یا چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ نہ پینے والوں کے مقابلے میں 2.8 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ جو لوگ کافی یا چائے زیادہ گرم پیتے ہیں ان میں کینسر کا خطرہ 5.5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ اورجو افراد معتدل حد تک گرم کافی پیتے ہیں ان میں غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ 2.7 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
چونکہ گرم مشروبات اور کینسر کی دیگر اقسام کے درمیان کوئی تعلق دریافت نہیں ہوا، اس لئے محققین کا خیال ہے کہ گرم کافی یا چائے کا درجہ حرارت غذائی نالی کو نقصان پہنچاتا ہے۔