ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کی تمام چالیں ناکام، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظورے دے دی۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کو تقریب ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ الحمداللہ، ہم ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔ وزیراعظم کاپاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹویٹر پیغام میں کہاہے کہ پی ٹی آئی کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود آئی ایم ایف نے قرض کے اجرا کی مںظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے پیر کی رات ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں تصدیق کی تھی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔