جہانگیر ترین کا تحریک انصاف کی حکومت سے رابطہ

Aug 29, 2022 | 20:35 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مںحرف رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں  سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جہانگیر ترین کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انشاءاللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔

مزیدخبریں