ایک نیوز نیوز: پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ انہوں پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کے اختتام پر لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جلد صورتحال دوبارہ بہتر ہوجائے گی۔
Saddened to see the devastation caused by the floods in Pakistan. We extend our heartfelt condolences to the families of the victims, the injured and all those affected by this natural calamity and hope for an early restoration of normalcy.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2022
یاد رہے کہ پاکستان کو اس وقت ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے اس وقت پاکستان کے چاروں صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زیادہ اموات بھی واقع ہوچکی ہیں۔
عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کیا گیا ہے اور بہت سی امداد پاکستان میں پہنچائی جارہی ہے۔