ایک نیوز نیوز: کراچی میں پاکستان ایئرفورس (پی اےایف) ایئربیس پر ایئروائس مارشل زعیم افضل نے پریس کانفرنس کی ہے۔ ایئروائس مارشل زعیم افضل نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام بیسز سے سیلاب متاثرین کے ریلیف آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔ کراچی، لاہور، چکلالہ اور کراچی فیصل بیس ریجنل فلڈ ریلیف بیس بنائے گئے ہیں۔
ایئروائس مارشل زعیم افضل کا کہنا ہے کہ کراچی میں جیکب آباد، میرپور خاصک سیہون سمیت 6 ریجنل بیس بنا دیے گئے ہیں۔ جہاں تمام امداد سی 130 طیارے کے زریعے پہنچائی جائے گی۔
زعیم افضل نے بتایا کہ گزشتہ سات دنوں 210 ٹن راشن 15000 خاندانوں تک پہنچا چکے ہیں، جن میں پکا ہوا کھانا اور 40000 پانی کی بوتلیں شامل ہیں۔ اب تک 7500 مریضوں کو طبی امداد دی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل اور چیلنجنگ ریلیف آپریشن بن چکا ہے کیونکہ سندھ میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں خشکی ہو۔ اس لیے یہ آپریشن طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔ علاقوں میں پانی 2 ماہ تک کھڑا رپے گا، ان علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-29/news-1661781694-8637.mp4
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں متاثرین سڑکوں کے کنارے بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس لیے پاکستان ائیر فورس نے اپنا جنگی ریزرو سامان بھی سیلاب متاثرین کو دیدیا ہے۔ سندھ کے ساتھ بلوچستان بھی بہت متاثر ہوا ہے۔ بلوچستان کے علاقوں میں نصیر آباد، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ پشین سے ریلیف آپریشن جاری ہے۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی مدد سے چار سی 130 جہاز بلوچستان بھیجے گئے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان پاک فضائیہ نے پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے فلڈ ریلیف فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پاک فضائیہ نے ملک میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے "پی اے ایف فلڈ ریلیف فنڈ" قائم کر دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے عطیات الائیڈ بینک کے اکاؤنٹ نمبر PK85ABPA0010099183680023
اور عسکری بینک کے اکاؤنٹ نمبر PK96ASCM0003851650000097
میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔