ایک نیوز نیوز: لاہور اسلام آباد موٹروے پر ٹال ٹیکس میں اضافہ،اسلام آباد موٹروے پر ٹال ٹیکس مزید بڑھا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور، اسلام آباد دو طرفہ ٹال ٹیکس 180 روپے اضافہ کے بعد 2000 روپے ہوگیا جبکہ یک طرفہ ٹال ٹیکس 910 روپے سے بڑھ کر 1000 روپے کردیا گیا۔
نئے ٹال ٹیکس ریٹس کا اطلاق ہونے کے بعد اب فوری طور پر نئی شرح سے وصولی شروع کردی گئی ہے۔
جس پرگڈز اور مسافر ٹرانسپوٹرز نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بھی پشاور سے کراچی تک ٹول ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر بغیر کسی کو اعتماد میں لیے غیر معمولی اضافہ کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد معاشی مشکلات سے دوچار ہیں ایسے حالات میں ٹول ٹیکس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے کرائے بڑھانے پر مجبور ہوں گے۔
ایسے حالات میں کاروبار مزید متاثر ہوں گے اور اس کا بوجھ بھی مسافروں پر پڑے گا کیونکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ عوام کی جیب سے نکلے گا۔