سوئمنگ پول پر زیادتی کےبعد قتل کیس، مرکزی ملزم گرفتار

maria murder case suspect
کیپشن: maria murder case suspect
سورس: google

ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقے مناواں میں بھائی کے ساتھ سوئمنگ پول جانے والی 10 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا

لاہور کے تھانہ مناواں کے علاقے شریف پورہ میں دس سالہ بچی ماریہ اپنے بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ سوئمنگ پول میں نہانے گئی اور پھر اچانک غائب ہوگئی۔ جب بھائی نے ماریہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو سوئمنگ پول کے مالک نے بتایا کہ وہ گھر جاچکی ہے۔والدین کے مطابق دونوں بچوں کے گھر آنے کے بعد جب ماریہ کو تلاش کیا تو وہ کہیں نہیں ملی، جب دوبارہ سوئمنگ پول پہنچے تو مالک نے بتایا کہ وہ ڈوب گئی ہے، جس پر اُسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی جس کے بعد والدین نے مناواں تھانے میں بچی کے قتل کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔
ورثاء نے الزام عائد کیا کہ ماریہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پولیس نے حیلے بہانے کر کے چوبیس گھنٹے گزارے پھر جب رنگ روڈ پر احتجاج کیا گیا تو مقدمہ درج ہوا۔دوسری جانب پولیس نے ماریہ کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے