رافیل طیاروں کے سودے میں گھپلوں کی دوبارہ تحقیقات کی درخواست خارج 

rafael war planes pil discsharged
کیپشن: rafael war planes pil discsharged
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ نے رافیل معاملے کی دوبارہ تحقیقات کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق سینئر ایڈووکیٹ ایم ایل شرما درخواست میں  رفیل طیاروں کے سودے میں ہونے والے گھپلوں کی  دوبارہ تحقیقات  کا مطالبہ کیا گیا ۔ فرانس کے کچھ نیوز پورٹلز پر ڈسالٹ ایوی ایشن کی جانب سے  بھارتی کمپنیوں کو اس معاملے میں رشوت دینے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی والی بنچ نے وکیل ایم ایل شرما کی طرف سے دائر  درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ "معاملے میں عدالت کی مداخلت کے لیے کوئی مقدمہ نہیں بنتا ہے "۔

 ایڈوکیٹ شرما نے عدالت سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ایک دن آئے گا جب ہر شخص خود کو بے بس محسوس کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر کوئی سوال کرنے کے لیے آگے نہیں آیا۔ اس پر چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ ہم پہلے ہی آرڈر پاس کر چکے ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے بی ایل شرما کی   درخواست واپس لینے کی  بنیاد پر نمٹا دی