ٹماٹر 500 پیاز 400 روپے کلو،  ہمسایہ ممالک سے سبزیاں درآمد کرنے کا فیصلہ ، ذرائع

tomato and onion all time high
کیپشن: tomato and onion all time high
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: 500روپئے کلو ٹماٹر اور 400 روپے میں پیاز،پاکستان  نے  ہمسایہ ممالک سے سبزیاں درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق  سبزی منڈی میں پیاز کی 100 کلو وزن کی بوری 5 ہزار سے 25 ہزار کی ہوگئی۔ آلو کی 100 کلو کی بوری 55 سے بڑھ کر 16 ہزارکی مل رہی ہے اسی طرح ٹماٹر کی سات آٹھ کلو وزن کا کریٹ 55 سو کی مل رہی ہے جو پہلے 12 یا 13 سو کی دستیاب تھی۔
لاہور، اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ  اب حکومت پاکستان ہمسایہ ممالک سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔  تاجروں کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور سپلائی کھپت کے مقابلے کم ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خوردہ بازار میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث سبزیوں کی پیداوار بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا پورا امکان ہے۔