ایک نیوز نیوز: برصغیر کی سب سے پہلی اورپرانی سیاسی جماعت کانگرس کا اگلا صدر کون؟ فیصلہ 19 اکتوبر کو ہوگا، سات ستمبر سے ’’بھارت جوڑو یاترا’’ آغاز ۔
رپورٹ کے مطابق توڑ جوڑ ، اختلافات اور استعفوں کے شور میں بھارتی کی سیاسی جماعت کانگریس اپنا اگلا صدر منتخب کرنے جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کانگریس صدر کا الیکشن 17 اکتوبر کو ہوگا۔ اس کے لئے 22 ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ الیکشن کے لئے نامزدگی 24 ستمبر سے 30 ستمبر تک صبح 11 سے 3 بجے تک ہوگی۔ سبھی ریاستی ہیڈکوارٹر میں 17 اکتوبر کو صبح 10 سے 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی اور 19 اکتوبر کو کاونٹنگ کے بعد نتیجے سامنے آئیں گے۔
کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے نامزدگی کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔ مجموعی طور پر 9 ہزار سے زائد ووٹرز ہیں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی اس اجلاس میں سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی بیرون ملک سے شامل ہوئے۔ ان کے علاوہ ہریش راوت، سلمان خورشید، مکل واسنک، ملکارجن کھرگے، کماری شیلجا، مدھوسودن مستری، کے سی وینوگوپال، جے رام رمیش، اجے ماکن، ابھیشیک منو سنگھوی سمیت کئی رہنماؤں نے 24 اکبر روڈ پر واقع کانگریس کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کی۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی اجلاس میں موجود تھے
پارٹی سے ناراض آنند شرما بھی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں موجود رہے۔ آنند شرما نے کانگریس سے استعفیٰ دینے والے سابق راجیہ سبھا رکن غلام نبی آزاد سے کل شام ہی ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں کئی لیڈروں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو دوبارہ پارٹی کا صدر بننے کے لئے کہا ہے۔
راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی 7 ستمبر کو کنیا کماری سے 'بھارت جوڑو یاترا' شروع کرنے جا رہی ہے۔ یہ 148 روزہ یاترا کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔ یہ پانچ ماہ کی یاترا 3,500 کلومیٹر اور 12 سے زیادہ ریاستوں کی دوری طئے کرنے والی ہے۔ پدیاترا (مارچ) ہر روز 25 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ اس میں پد یاترا، ریلیاں اور عوامی جلسے شامل ہوں گے، جس میں کانگریس کے سینئر لیڈر بشمول سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا بھی شامل ہوں گے۔