راجن پور: دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ 

راجن پور: دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ 
کیپشن: راجن پور: دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ 

ایک نیوز نیوز: راجن پور میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 36 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ندی نالوں کے سیلاب سے 7 لاکھ ایکڑ رقبہ شدید متاثر ہوا ہے، سیلاب سے 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان ہوا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 2 لاکھ 15 ہزار افراد شدید متاثر ہوئے ہیں اور 26 ہزار گھروں کو نقصان ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے فاضل پور اور تحصیل روجھان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب سے 475 سرکاری اسکول ڈوب گئے ہیں جبکہ انڈس ہائی وے روڈ اور دیگر سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سندھ اور پنجاب انڈس ہائی وے 11 روز سے بند ہے۔