2دن تک کمراٹ میں پھنسے لاہور کے ڈاکٹرز کو بچا لیا گیا

Aug 29, 2022 | 11:28 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:بارشوں اور سیلاب کے باعث وادی کمراٹ میں پھنسے ہوئے سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کو پولیس نے بچا کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گروپ میں شامل ڈاکٹر عثمان نے بتایا کہ لاہور سے ہمارا گروپ کمراٹ آیا تھا، جو سیلاب کے باعث 2 دن تک پہاڑ پر پھنسا رہا۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مقامی پولیس نے ہمیں کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کیں، جس کے بعد ہمیں محفوظ مقام پر لایا گیا۔

سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹرعثمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب یہاں سے لاہور جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کمراٹ میں پھنسے 60 سے زائد سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کیا تھا۔

پاک فوج نےخوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو نکالا تھا۔

مزیدخبریں