ایک نیوز نیوز: بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 6 روز سے بجلی، گیس کی فراہمی اور موبائل فون سروس معطل ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہیں۔
بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد صوبے میں سیلاب سے اموات کی تعداد 248 تک پہنچ گئی ہے۔
سیلاب کے بعد کی صورتحال سے عام آدمی بری طر ح متاثر ہوا ہے، صوبے بھر میں 6 روز سے بجلی، سوئی گیس کی فرا ہمی اور موبائل فون سروس معطل ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے تاہم انٹر نیٹ سروس جزوی بحال ہے۔
دوسری جانب قومی شا ہراہوں کی بندش اور ٹرین سروس معطل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔