سعودی قیادت کا صدر پاکستان کو خط، سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار

سعودی قیادت کا صدر پاکستان کو خط، سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار
کیپشن: سعودی قیادت کا صدر پاکستان کو خط، سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار

ایک نیوز نیوز: سعودی قیادت شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمدبن سلمان نے صدر پاکستان عارف علوی کے نام تعزیتی خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق خط میں پاکستان کےاندر حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ پاک پاکستان کو مشکلات سے بچائے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے لکھا کہ سیلاب کے باعث جاں بحق افراد پر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب کے باعث جو افراد بے گھر اور زخمی ہوئے ہیں ان کے لیے دعاگو ہیں۔

اس سے قبل پاکستان میں آنے والے سیلاب اور بارشوں کے سبب ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد دنیا بھرکے ممالک نے انسانی ہمدردری کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کرنے کا اعلان کیا تھا۔