لاہور میں بادلوں کا بسیرہ، وقفے وقفے سے بارش جاری

Aug 29, 2022 | 09:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہور میں وقفے وقفے سے رات بھر بارش ہوئی جس کے باعث بعض علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نےآج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔

این ڈی ایم اے ریکارڈ کے مطابق 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے 1 ہزار 33 افراد جاں بحق اور 1527 زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں