فخرزمان کو 'صادق وامین' قرار دیا جائے، سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ

فخرزمان ،صادق وامین، قرار ،سوشل میڈیا ،صارفین ،مطالبہ
کیپشن: فخرزمان کے حق میں سوشل میڈیا صارفین کا بڑا مطالبہ۔

ایک نیوز نیوز: بھارت کے خلاف جلدی آؤٹ ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر فخرزمان کی تعریف کی جارہی ہے۔ 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ثنا میر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گراؤنڈ میں شور کے باعث کسی کو پتا نہیں چلا کہ گیند ان کے بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں، مگر پھر بھی ان کا گراؤنڈ سے چلا جانا بہت ہی احسن اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بڑے میچ میں آپ کس کھلاڑی سے یہ امید رکھ سکتے ہیں؟

ایک صارف نے تو  فخر زمان کو صادق اور امین بھی قرار دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

صارف نے لکھا کہ سپریم کورٹ کو اس واقعے کے بعد فخر زمان کو صادق اور امین قرار دے دینا چاہیے۔

ایک اور صارف نے فخر زمان کو سراہتے ہوئے فلم ایماندار کا پوسٹر بھی شیئر کردیا۔