برطانیہ کی حماس کو 40روزہ جنگ بندی کی پیشکش 

Apr 29, 2024 | 23:33 PM

ایک نیوز:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ حماس کو چالیس روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کاریاض میں ورلڈ اکنامک فورم پینل ڈسکشن میں کہنا تھا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلےحماس کو جنگ بندی کی تجویز میں اسرائیل میں قید ہزاروں فلسطینیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ جب تک اسرائیلی قیدی رہا نہیں ہوتے جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں امید ہےحماس اس تجویز کو قبول کرے گی۔ سات اکتوبر کے حملے کے ذمہ داروں کو غزہ چھوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ دوریاستی حل کےلیے راہ ہموار ہو سکے۔

مزیدخبریں