آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی

Apr 29, 2024 | 22:23 PM

ایک نیوز:آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان  کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا ۔ ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے۔معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ  میں پاکستان پہنچے گا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے آخری قسط کی منظوری موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے، اس قسط کے اجرا سے پاکستان کے معاشی اعشارئیے بہتر ہونگے ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور دوست ممالک کا اعتماد مزید بڑھیگا جس سے پاکستان کو آئندہ آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزیدخبریں