ایک نیوز:پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کسانوں سے اظہار یکجہتی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج،واک آؤٹ بھی کیا۔
پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیر اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 25 منٹ تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس میں نو منتخب ارکان کے حلف کے دوران اپوزیشن کاشدید احتجاج،نشستوں پر کھڑے ہوکر نعرے بازی، نومنتخب ارکان نے اپوزیشن کے شور شرابے میں حلف اٹھا لیا۔حلف اٹھانے والوں میں رانا افضال احمد، سعید اکبر نوانی،عدنان افضل چٹھہ، فلک شیر، ملک ریاض ، چوہدری محمد نواز، ممتاز علی چانگ ، احمد اقبال، رانا راشد منہاس اور شعیب صدیقی شامل تھے۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کو پوائنٹ آف آڈر پر بات کی اجازت نہ ملی تو ایوان سے اپوزیشن ارکان نے احتجاجا واک آؤٹ کر دیا۔
گندم پر بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا گندم خریدنے کی ایمرجنسی لگائی جائےجناب سپیکر آپ حکومت کو گندم کے معاملے پر آنکھیں دکھائیں،گارنٹی ہے آپ کوکرسی سے کوئی نہیں اتارے گا۔
سپیکر محمد احمد خان نے کہا کسان کا مسئلہ حل کرنا ہوگا ورنہ کرائسس آفٹر کرائسس ہوجائے گا۔
گندم پر بحث کے دوران اپوزیشن اور حکومت اراکین نے کسانوں کو ریلیف دینے کی تجاویز پیش کیں۔
اپوزیشن ارکان نے کسانوں سے اظہار یکجہتی میں ایوان اندر اور باہر شدید احتجاج کرتے گرفتار کسانوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
ایجنڈا مکمل ہونےپر سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا ۔