وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کل الیکشن کمیشن طلب

Apr 29, 2024 | 21:30 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو کل طلب کرلیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپورکوذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ طلب کیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپورالیکشن کمیشن پیش ہوکراثاثوں سے متعلق وضاحت دیں۔ علی امین گنڈاپورنے الیکشن2024کیلئے جمع کرائے گئےسالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کی۔

مزیدخبریں