صدرمملکت سے گورنر،وزیراعظم گلگت اوروزیراعظم آزادکشمیرکی ملاقاتیں

Apr 29, 2024 | 21:09 PM

ایک نیوز :صدرمملکت آصف زرداری سے  گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ گلبر خان ،وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے ملاقات کی ۔

  صدر مملکت آصف علی زرداری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ گلبر خان کی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا گیا۔۔

صدر مملکت کو گلگت-بلتستان کی عوام کو درپیش مختلف مسائل بالخصوص تعلیم اور صحت کی سہولیات کی کمی اور بے روزگاری بارے بتایا گیا

گورنر اور وزیر اعلیٰ کی صدر مملکت کو گلگت بلتستان کے دورے، گلگت بلتستان اسمبلی سے خطاب  کرنے کی دعوت بھی دی ۔

صدرمملکت کاکہنا تھا کہ  گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت  کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔گلگت،بلتستان کو معدنیات اور جواہرات جیسے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے ۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کی ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال ، ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آصف زرداری کاکہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے شعبہ سیاحت کو بھرپور صلاحیت تک ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت سے سماجی و اقتصادی ترقی ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ترین ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ہنرمند نوجوان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار کریں گے۔

مزیدخبریں