ایک نیوز:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک بری فوج کے سربراہ کمانڈر سلجوق بیرکتار او غلو کی ملاقات،علاقائی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور ترک کمانڈر کی ملاقات جوائنٹ ا سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل اوغلو نےدو طرفہ عسکری تعاون کو بڑھانے سمیت متعلقہ امور پر تبادلہ خیال، پاک ترک عسکری قیادت کا سلامتی اور اہم علاقائی امور پر غور کیاگیا
ترجمان پاک فوج کے مطابق ترک بری فوج کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔
جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے ترک کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔