ایک نیوز:سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،4دہشت گرد جہنم واصل کردیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔دہشت گردوں سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ مرنے والے دہشت گردوں میں سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور اس کا اہم ساتھی سرغنہ رازق شامل ہیں ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اپنی کاروائی کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔مقامی آبادی کی طرف سے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کا خیر مقدم کیاگیا۔