ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں مہنگائی بڑھی ہے، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں قیام امن دنیا کے بہتر مستقبل کیلئے ناگزیر ہے۔
تفصیلات کےمطابق عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا عالمی منڈیوں میں مہنگائی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر منفی اثرات پڑا،موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھی ترقی پذیر ممالک خصوصاً پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصانات اٹھانے پڑے، 2022میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب آیا،ہمارا30ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سعودی عرب اور دوست ممالک نے مشکل کی اس گھڑی میں ہماری مدد کی، میں نے اپنی زندگی میں پاکستان کی تاریخ میں ایسی تباہی سنی نہ دیکھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اب ہم ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جانب جارہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، ہمارے سامنے مہنگائی کا مسئلہ شدید ہے، قرضوں کا جال ہمارے لیے موت کا پھندابن چکا ہے۔